کچی کلی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - منہ بند کلی: (مجازاً) دوشیزہ، نابالغہ۔  کچھ کچی کلیاں ہیں اب تک آنکھوں کو بھینچے سوئی ہوئی      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٩٧ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ صفت 'کچی' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'کلی' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث